ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔یکم دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 150کے کارکن عمران وحید کی والدہ ممتاز زہرہ ،ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر کے کارکن جمیل احمد شہید کی والدہ بسم اللہ بیگم، ایم کیو ایم سانگھڑ زون سیکٹر کھپرو ،یونٹ Bکے کارکن سلیم شاکر کی والدہ رحمت بی بی ، ، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن شفیق احمد کی زوجہ تسنیم کوثراور ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون ، یونٹ 4-Aکے کارکن عقیل کی والدہ سروری بیگم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو مین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)