Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے پرمبنی کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کااجرا کردیاگیا


  ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے پرمبنی کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کااجرا کردیاگیا
 Posted on: 4/27/2024

 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے پرمبنی کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کااجرا کردیاگیا
مقالے کو اردو، انگریزی اورعربی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے 
جناب الطاف حسین نے ایک سادہ سی تقریب میں کتاب کی رونمائی کی
تقریب میں اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران کی شرکت
 
لندن … 27  اپریل  2024ئ
 فلسطین اوراسرائیل کے تنازعہ کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے پرمبنی کتاب ''اسرائیل فلسطین تنازعہ … تاریخی حقائق کی روشنی میں '' کااجرا کردیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے ایک سادہ سی تقریب میں کتاب کی رونمائی کی ۔ جس میں اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کوکتاب پیش کی اورکتاب کے اجراپر انہیں مبارکباد پیش کی اورانہیں گلدستہ پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کتاب کی رونمائی کے موقع پرجناب الطاف حسین نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوامسوّدہ بھی دکھایا اوربتایا کہ کس طرح نے کئی روز تک تحقیق کے بعد اس مقالے کواپنے ہاتھ سے لکھا اورکس طرح کمپوزنگ اورکئی مرتبہ پروف ریڈنگ کے مرحلے سے گزرکراس کا اجرا کیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے تحقیقی مقالے کے سلسلے میں تحقیق میں معاونت کرنے ،مقالے کی کمپوزنگ،پروف ریڈنگ اوراس کوترتیب دینے کے سلسلے میں ان کے ساتھ دن رات محنت کرنے پر رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، سیکریٹری انفارمیشن قاسم علی رضا کوخصوصی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں معاونت کرنے والے ارکان رابطہ کمیٹی سفیان یوسف، افتخارحسین، رابطہ کمیٹی کے معاونین اطہر عزیز اورمحمدماجد خان کوبھی شاباش دی۔ واضح رہے کہ جناب الطاف حسین نے گزشتہ سال 7 اکتوبر2023ء کو اسرائیل پرراکٹ حملے کے بعد غزہ پر بڑے پیمانے پر شروع کی جانے والی بمباری اوراس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کے جاںبحق ہونے اور تباہی سے متاثرہوکراس تنازعے پر اپنا تحقیقی اور علمی مقالہ تحریر کیا تھاجس میں خطہ فلسطین کے قدیم ادوار اورفلسطین اسرائیل تنازعے کے تاریخی پس منظر کوحوالوں، اعدادوشمار اور نقشوں کی مدد سے بیان کیا گیا ہے اورتازہ ترین صورتحال بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس تنازعے کے پرامن حل کے سلسلے میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اپنا تحقیقی اورعلمی مقالہ اردوزبان میں تحریر کیاتھاجس کا انگریزی اورعربی زبانوں میںبھی ترجمہ کیاگیاجسے کتابی شکل میں مرتب کردیا گیا ہے ۔ 


5/9/2024 3:53:55 PM