پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے جمعیت کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ انجینئر ناصر جمال
جمعیت نے گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب یونیورسٹی کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہوا ہے
پنجاب یونیورسٹی میں یہ نہ صرف خود دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں بلکہ القاعدہ اور دیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتے ہیں
جمعیت نے گزشتہ دنوں القاعدہ کے ایک خطرناک دہشت گرد کو بھی جامعہ پنجاب کے ہاسٹل میں پناہ دی تھی
آج جمعیت کے دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے دو اساتذہ کو کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی ۔۔۔29 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصرجمال نے اسلامی جمعیت طلبہ کے مسلح افرادکی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور غنڈہ گردی کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ناصرجمال نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ کئی برسوں سے پنجاب یونیورسٹی کواپنی دہشت گر دی کانشانہ بنایاہوا ہے جہاں یہ نہ صرف خود دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں بلکہ القاعدہ اوردیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوپناہ بھی دیتے ہیں۔ انہی عناصر نے گزشتہ دنوں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد کوبھی جامعہ پنجاب کے ہاسٹل میں پناہ دی تھی جس کی وجہ سے جامعہ کے دیگرطلبہ کوبھی خفت اورمشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس صورتحال کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلبہ اور دیگر عملہ سخت پریشان ہے۔ گزشتہ دنوں بھی جمعیت کے دہشت گردوں نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو دہشت گردی کانشانہ بنایاتھااورآج پھرجمعیت کے دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے دواساتذہ کوکمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور یونیورسٹی میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انجینئر ناصر جمال نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جمعیت کے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورپنجاب یونیورسٹی کوجمعیت کی دہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔