سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹربابرخان غوری کی واشنگٹن میں پاکستان کیلئےامریکہ کی خصوصی مشیر رابن رافیل سے ملاقات
پاک امریکہ تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، خطہ میں امن کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے مختلف امورپر تبادلہ ء خیال
سینیٹربابرغوری نے رابن رافیل کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سوانح عمری پرمشتمل کتاب ’’ My Life\'s Journey ‘‘ بھی پیش کی
واشنگٹن۔۔۔28 نومبر2013ء
سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈراورسابق وفاقی وزیر سینیٹربابرخان غوری نے اپنے دورہ ء امریکہ کے دوران واشنگٹن میں پاکستان کے لئے امریکہ کی خصوصی مشیر رابن رافیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، خطہ میں امن کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے مختلف امورپر تبادلہ ء خیال کیاگیا۔اس موقع پر سینیٹربابرغوری نے رابن رافیل کوایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سوانح عمری پرمشتمل کتاب ’’ My Life\'s Journey ‘‘ بھی پیش کی ۔