سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ فرح ناز اصفہانی سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی فون پرگفتگو،ان کے والد اور ممتاز شخصیت مرزامحمد اصفہانی کے انتقال پر تعزیت کی
الطاف حسین نے سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی سے بھی ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی
لندن ۔۔۔ 28 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ فرح ناز اصفہانی کوفون کرکے ان سے انکے والد اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مرزامحمد اصفہانی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے محترمہ فرح ناز اصفہانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اورہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرزا محمد اصفہانی کی مغفرت فرمائے ،انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورآپ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔جناب الطاف حسین نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی سے بھی ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔