حق پرست عوام الطاف زیدی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں ، الطاف حسین
لندن :۔ 26 ؍ نومبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج الطاف زیدی کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب نے حق پرست عوام خصوصاً ماؤں ، بہنوں بزرگوں ، نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف زیدی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔