ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا
دونوں جانب سے ملاقات میں جاپان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا
کراچی ۔۔۔26، نومبر2013ء
پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر (Hiroshi INOMATA)’’ہیروشی انوماتا ‘‘نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار اورسابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سفارت خانے کے سکینڈ سیکریٹری Yoshitaka OGAWAاورجاپان کے قونصیلٹ جنرلMutsuhiro KOBAYSHI بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان مزید باہمی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا گیا اور ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، اقتصادی ،معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری دہشت گردی اور امن امان کی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے جاپان کے سفیر کی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیااور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔