عمران خان ، منورحسن اوروہ تمام سیاسی ومذہبی رہنما، جماعتیں اورتنظیمیں جو مسلح افواج کے افسروں،جوانوں اورہزاروں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرتی ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ ایسی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اورافرادکابائیکاٹ کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا
تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے پشاورمیں ڈرون حملوں کے خلاف تودھرنا دیالیکن کراچی میں انچولی میں بم دھماکوں کی مذمت میں ایک لفظ تک نہ کہا
یہ رہنمافوج ، سیکوریٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کے گلے کاٹنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف مذمت کے دولفظ تک بولنے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ انہیں شہیدقراردیتے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا کامشترکہ بیان
لندن۔۔۔ 23نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا نے کہاہے کہ عمران خان ، منورحسن اوروہ تمام سیاسی ومذہبی رہنما، جماعتیں اورتنظیمیں جوہزاروں پاکستانیوں کے سفاکانہ قتل عام میں ملوث طالبان دہشت گردوں کے مارے جانے پر تو بہت واویلامچاتی ہیں لیکن پاکستان کی مسلح افواج کے افسروں،جوانوں اورہزاروں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرتی ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ ایسی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اورافرادکابائیکاٹ کریں۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان، منورحسن اورانکی جماعتیں ڈرون حملوں پر تواٹھتے بیٹھتے احتجاج کرتی ہیں، دھرنوں او رمظاہروں کے ڈرامے رچاتی ہیں لیکن پاکستان میں مسجدوں، امام بارگاہوں،مزاروں،اسکولوں کوبموں سے اڑانے والے ، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز،حساس تنصیبات پر حملے کرنے والے، خودکش حملے کرکے معصوم وبے گناہ پاکستانیوں کاخون بہانے والے اورفوج ، سیکوریٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کے گلے کاٹنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف مذمت کے دولفظ تک بولنے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ انہیں شہیدقراردیتے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا نے کہا کہ آج بھی تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے پشاورمیں ڈرون حملوں کے خلاف تودھرنا دیالیکن کراچی میں انچولی میں بم دھماکوں کی مذمت میں ایک لفظ تک نہ کہا اوران میں سے کوئی بھی ان معصوم شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے تک نہیں پہنچا۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کوچاہیے کہ وہ ایسے منافق رہنماؤں اورجماعتوں کامکمل بائیکاٹ کریں۔