مدینہ پلازہ لاہورمیں خوفناک آتشزدگی پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،رابطہ کمیٹی
مدینہ پلازہ میںآتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے رابطہ کمیٹی کااظہارہمدردی
حکومت پنجاب تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کرے،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔23، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمال پرواقع مدینہ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی اوراس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصانات پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ مدینہ پلازہ میں الیکٹرونک گودام میںآتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں تیزی سے بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس میں تاجروں کواربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب خصوصاًلاہورمیں تاجروں کوبھتہ مافیاکی جانب سے بھتے کی پرچیاں ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ تاجروں کی جانب سے انکارکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مدینہ پلازہ میںآتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ آتشزدگی سے تاجروں کوہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اورمعاملے کی مکمل تحقیقات کرواکرذمہ دارعناصرکیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔