فیڈرل بی ایریاکے علاقے انچولی میں یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے
دھماکے زخمیوں کی عیادت کی اورشہداء کے لواحقین سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار
بم دھماکوں کی مذمت،رابطہ کمیٹی کی جانب سے شہداء کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
کراچی:۔۔۔22، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال ،اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی انچولی بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے بم دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افرادکی عیادت کی،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اورواقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔انہوں نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے موقع پرموجودغم زدہ افرادسے دلی افسوس کااظہارکیااورکہاکہ جودرندہ صفت عناصراس دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہیں وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بم دھماکوں میں جاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے بھی ملاقات کرکے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردھماکہ شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔