ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی سیکٹر کے کارکن کی والدہ اور اہلیہ کی میموریل تقریب میں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی مرحومین کے عزیزاقارب کی شرکت
کراچی:۔۔22؍ نومبر 2013ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی ٹاؤن سیکٹر ، یونٹ یوسی 3کرسچن ٹاؤن کے کارکن بیزل سیموئل کی والدہ سلومی سیموئل اور اہلیہ سنتھیا بیزل اور کورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ یو سی 4سرفراز ٹاؤن کے کارکن ،خوشی چیمہ کی اہلیہ مختار بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کو صبر کی تلقین ۔(آمین)
علاوہ ازیں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی سیکٹر یونٹ یو سی 3کرسچن ٹاؤن کے کارکن بیزول سیموئل کی والدہ سلومی سیموئل اور اہلیہ سنتھیا بیزل کی میموریل تقریب میں ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ یونٹ انچار ج و اراکین کے علاوہ حق پرست ایم پی اے عارف بھٹی کے علاوہ مرحومین کے عزیزاقارب نے میموریل تقریب میں شرکت کی ۔