ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔22؍ نومبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن آغا ساجد کی والدہ مسلمہ خاتون اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن فیصل ایوان کی ہمشیرہ فرزانہ رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔