ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا انچولی بم دھماکوں پر شدیداظہارمذمت
عوام وکارکنان دہشت گردی کے اس واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبروتحمل سے کام لیں اور
زخمیوں کوطبی امدادفراہم کریں اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیں
جناب الطاف حسین کاتفصیلی بیان کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا
لندن ۔۔۔22 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے اوران دھماکوں میں کئی افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبروتحمل سے کام لیں اورزخمیوں کوطبی امدادفراہم کریں اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔جناب الطاف حسین کاتفصیلی بیان کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔