نائن زیرو کے پڑوسی معراج الدین قریشی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی، مختلف شعبہ جات کے اراکین اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔21، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی معراج الدین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)
دریں اثناء معراج الدین قریشی مرحوم کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مسجد عزیز آباد میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی ، اسلم آفریدی ،نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، فیڈرل بی ایر یا سیکٹر کمیٹی کے ارکان، یونٹوں کے ذمہ داران، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔