ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کی علالت پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام، مقبول حسین صدیقی کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون کرکے مقبول حسین صدیقی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
لندن۔۔۔21، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حق پرست نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی مقبول حسین صدیقی کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فون کرکے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔