سیدین رضوی امریکہ میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کا آپریشن کیاجارہا ہے
حق پرست عوام ، اللہ تعالیٰ کے حضور سیدین رضوی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔20، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی منہ بولی والدہ کے صاحبزادے سیدین رضوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث شدید علیل ہیں اور امریکہ میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کا آپریشن کیاجارہا ہے اور وہ جان کنی کے عالم میں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے سیدین رضوی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ سیدین رضوی کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اوران کے بچوں کے سروں پر والد کا سایہ سلامت رکھے۔(آمین) جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سیدین رضوی کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں۔