پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی کو بابا گرونانک دیو جی کے 545ویں جنم دن پر الطاف حسین کی دلی مبارکباد
بابا گرو ’’نانک دیو جی‘‘ نے مساوات اور ایک دوسرے کے مذہبی احترام کے پیغام کو عام کیا، الطاف حسین
لندن۔۔۔17، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی کے 545ویں جنم دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابا گرو ’’نانک دیوجی ‘‘ نے انسانیت سے محبت کی تعلیم دی اور پیار ، مساوات، اخوت اور ایک دوسرے کے مذہبی احترام کے پیغام کو عام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم احترام انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام مذاہب کا دل سے احترام کرتی ہے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بھی عملاً ہر سطح پر نہ صرف کوشاں ہے بلکہ اس کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دنیا بھر اور خصوصاً پاکستان میں بسنے والے سکھوں اور بابا گرو’’ نانک دیو جی‘‘ کے پیروکاروں کواپنی اور ایم کیوایم کے تما م کارکنان کی جانب سے دلی مبارکباد بھی پیش کی۔