کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔17نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم سکھر زون سیکٹر اے یوسی9کے کارکن شاہد قریشی شہید کے والد محمد یوسف قریشی ،ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 183کے کارکن فرخ کامران فاروقی کی والدہ محترمہ جعفری بیگم اور ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ06کے کارکن اویس کی والدہ محترمہ نعیمہ رائیس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)