تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام پاکستان کیخلاف کی جانے والی سازشوں کو سمجھیں۔ الطاف حسین
عوام پرامن رہ کر اور صبر و برداشت سے کام لیکر فساد کی آگ بھڑکانے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں
بعض عناصر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے طرح طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں
فساد کی آگ بھڑکانے والے اسلام اور ملک و قوم کے دوست نہیں۔ علما قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں
وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، تمام تنظیمی کمیٹیوں اور حق پرست ارکان پارلیمنٹ اور شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔17، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام خصوصا شیعہ اور سنی عوام سے اسلام اور پاکستان کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو سمجھیں اور پرامن رہ کر اور صبر و برداشت سے کام لیکر پاکستان میں فساد کی آگ بھڑکانے کی تمام سازشوں کونام بنادیں۔ انہوں نے یہ اپیل ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی، تمام تنظیمی کمیٹیوں اور حق پرست ارکان پارلیمنٹ اورشعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے سانحہ کے بعد بعض عناصرعوام میں اشتعال پیداکرنے کیلئے طرح طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں لہٰذا عوام کوچاہیے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ہرگز مشتعل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فساد کی آگ بھڑکانے والے اسلام اور ملک وقوم کے دوست نہیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام، مشائخ اوراکابرین سے اپیل کی کہ وہ قیام امن میں اپناکردار اداکریں۔ انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ اورذمہ داران قیام امن اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ سے ملاقاتیں کریں۔