نارتھ کراچی کے علاقے شامان ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ زین العابدین پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقع پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
امام بارگاہ زین العابدین پر حملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے مزید سخت اقدامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔14؍ نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ زین العابدین پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے واقع کی شدید مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے مزید سخت اقدامات کیے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مسلسل دوسرے روز بھی امام بارگاہوں پر دستی بموں کے حملے سے یہ بات ظاہر ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شادمان ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ پر حملے کا فوری نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ۔