نارتھ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج میں امام بارگاہ ابو عباس کے قریب بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردی کے واقعات شہر میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، الطاف حسین
دھماکوں کا فوری نوٹس لیا جائے، واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے
زخمیوں کا علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کیا جائے
لندن۔ 13نومبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج میں امام بارگاہ ابوعباس کے قریب بم دھماکوں اور اس کے نتیجے میں معصوم بچی،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اورصحافیوں سمیت متعدد افرا د کے زخمی ہونے پر شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کے دہشت گردی کے واقعات شہر میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اور جو درندہ صفت عناصر دہشت گردی کے واقعات رونما ء کرکے معصوم و بے گناہ افراد کو شہید وزخمی کر رہے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نارتھ ناظم میں دھماکوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے اور زخمیوں کا علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کیا جائے ۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی ہے ۔