ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔13نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر یونٹ 124کارکن اکرم شہید کے والد منور خان ، پاک کالونی سیکٹر کے کارکن لیاقت علی کی والدہ محترمہ خاتون ، ایم کیو ایم لاڑکانہ زون یونٹ سٹی ۔Eکے کارکن علی بخش اوڈھو کے والد عید محمد اوڈھو اور ایم کیو صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبرپختونخواہ کمیٹی کے ڈسٹرکٹ کمیٹی کی رکن مریم باجی کے والد میاں گل باچہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)