مفتیان کرام اور علمائے کرام کا بیان جناب الطاف حسین کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سنی اتحاد کونسل کے 30سے زائد امفتیان کرام اور علمائے کرام کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار نہ دینے کے بیان پر رابطہ کمیٹی کا خیر مقدم
کراچی ۔۔۔11نومبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل کے 30سے زائد مفتیان اور دیگر علماء کرام کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار نہ دینے کے بیان کا خیر مقدم کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے جید عالم دین، مفتیان کرام اور مذہبی اسکالرز کی جانب سے حق گوئی ، بیباکی اور جراتمند انہ بیان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے اس بیان کی مکمل تائید ہے جس میں جناب الطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہاہے کہ جوانسان امام بار گاہوں ،مساجد اور بزرگان دین کے مزارات پر حملے کرکے بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہوکیا ایسے انسان کو شہیدکہا جاسکتا ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل کے درجنوں مفتیاں کرام ، جید عالم دین ، مذہبی اسکالرز کی جانب سے جرتمندانہ بیان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تمام مذہبی ، سیاسی جماعتیں ایسے انسان کو جو بے گناہوں کے قتل میں ملوث ہواسے شہید کہنے پر نہ صرف مذمت کا اظہار کریں بلکہ ان درندہ صفت عناصر کیلئے فتویٰ جاری کرکے ملک و قوم کو اسلام کی اصل روح اور تشخص کے مطابق رہنمائی کریں ۔