ایم کیوایم سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے،کنورنویدجمیل
ذمہ داران وکارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاکام تیزی سے مکمل کریں
ایم کیوایم ملک بھرسے انتخابات میں حصہ لے گی اورعوام کے تعاون سے کامیابی کے تمام ریکارڈتوڑیگی
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
کراچی:۔۔۔08؍ نومبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں اہم اجلاس لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں مختلف سیکٹرز،یونٹ اورسرکل کے انچارجز، اراکین اوردیگرذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان خالدسلطان،توصیف خانزادہ ،مرکزی الیکشن سیل کے انچارج شاہدلطیف اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے 27،نومبرکوہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکی اورذمہ داران وکارکنان سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کی جانیوالی تیاریوں سے متعلق معلومات دریافت کیں اورتمام ذمہ اران وکارکنان کوہدایت کی وہ الیکشن کے کام کوتیزترمکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اورتمام ترنامصائب حالات کے باوجودعوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورطریقے سے حصہ لیگی اورعوام کے تعاون سے ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑدے گی۔انہوں نے ذمہ داران وکارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زوروشورسے شروع کردیں اورعوام سے گھرگھرجاکررابطہ کریں۔