ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن مہتاب مرزاکی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاکت پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کاقتل ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے،رابطہ کمیٹی
مہتاب مرزاکے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت،مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا
مہتاب مرزاشہیدکوآہوں اورسسکیوں کے درمیان پاپوشنگرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی:۔۔۔8 0نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ125کے کارکن مہتاب مرزا ولد محمد نایاب بیگ کو حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کی سخت ترین لفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ایم کیوایم کے خلاف سازش اورکارکنان کو دہشت زدہ کرنے کی منْصوبہ بندی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان حالات میں جب کہ محرم الحرام میں منعقد ہونے والے اجتماعات کے باعث شہربھر میں بڑے پیمانے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ہیں ا یم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہتا ب مر زا شہیدکو07نومبر کو ان کے گھر کے قریب حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جہاں سے انہیں فوری طور پر زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مہتاب مرزاشہید کے سوگواران میں بیوہ،چار بیٹیاں ،دو بیٹے شامل ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مہتاب مرزا شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ مہتاب مرزاشہیدسمیت دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کے قتل کافی الفور نوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری کے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی جلد از جلدگرفتاری کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء مہتاب مرزاشہیدکو سیکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان جنت البقیع قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاجبکہ شہیدکی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورواقع نور کالونی میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں حق پر ست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،قصبہ علیگڑھ سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزاقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورشہیدکی تنظیمی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی ، پسماندگان اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔