ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن ندیم احمدکے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کاقتل ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے،رابطہ کمیٹی
ندیم احمدکے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت،مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا
ندیم احمدشہیدکوآہوں اورسسکیوں کے درمیان پاپوشنگرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی:۔۔۔7، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ132کے جواں سال کارکن ندیم احمدولدجمیل احمدکوموٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ندیم احمدکے قاتلوں کوجلدازجلدگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اورشہرمیں قتل وغارتگری کے واقعات بندکرائے جائیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ اورایم کیوایم کوختم کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں ندیم احمدکاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ندیم احمدشہیدکواس وقت دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاجب اپنے گھرکے باہربیٹھے تھے ان کے سوگواران میں بیوہ،دوبچے،والدین اوربھائی شامل ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ندیم احمدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمدکی مغفرت فرمائیے اورانہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے مطالبہ کیاکہ ندیم احمدشہیدسمیت دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
دریں اثناء ندیم احمدشہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان پاپوشنگرقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہر مدنی مسجدقصبہ کالونی میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی مظاہرامیر،محمدحسین،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،قصبہ علیگڑھ سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزاقارب نے شرکت کی اورشہیدکی تنظیمی خدمات پرانہیں خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔