ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی سند ھ کے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری
جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خونی کی
رکن رابطہ کمیٹی نے درگاہ کے سجادہ نشیں سید نثارحسین شاہ سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت بھی دریافت کی
کراچی ۔۔۔۔04نومبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین کے ہمراہ سندھ کے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دی اورجناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ کے سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اور جناب الطاف کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔سجادہ نشین درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے قائد تحریک جانب الطاف حسین کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی اور دارزی عمرعطافرمائے۔آمین