قائد تحریک الطاف حسین کے لیکچر ’’فلسفہ محبت‘‘ کی تقریب رونمائی ناگزیروجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے ، رابطہ کمیٹی
لیکچرپر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
تقریب رونمائی کے التواء کے حوالہ سے زحمت پر تمام شرکاء سے معذرت چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔2،نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آرٹس کونسل کراچی میں کل قائد تحریک جناب الطاف حسین کے لیکچر’’فلسفہ محبت‘‘ کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی ناگزیروجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے ۔ ایم کیوایم کے تحت کل بروز اتوار کو آرٹس کونسل کراچی میں کتاب ’’فلسفہ محبت‘‘ کی تقریب رونمائی کی جانی تھی جوکہ ناگزیروجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے ۔ تقریب رونمائی کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تقریب رونمائی کے التواء کے حوالہ سے زحمت پر تقریب رونمائی کے تمام شرکاء سے معذرت کا اظہارکیا ہے۔