سوئیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان وپاکستان NICLAS TROUVEِ،سوئیڈن کے سفارتکارCARL NILSSONکی وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزکادورہ ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات
کراچی ۔۔۔31؍اکتوبر2013ء
سوئیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان وپاکستان NICLAS TROUVEاورسوئیڈن کے سفارتکارCARL NILSSONنے اپنے وفودکے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے ملاقات کی۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ایک گھنٹے سے زائدجاری رہی جس میں پاک افغان تعلقات ،پاکستانی معیشت ،ملک کی صورتحال اوردہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفودکوایم کیوایم کی عوام میں مقبولیت اورعملی جدوجہدکے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی اورانہیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت مختلف ونگزوشعبہ جات کاتفصیلی دورہ کرایا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی سید حیدرعباس رضوی وسابق رکن قومی اسمبلی کنورخالدیونس بھی موجودتھے