ایم کیوایم کے زیر اہتمام علماء کنویشن کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے ایک امام کی سربراہی میں باجماعت نماز مغرب ادا کی
کراچی ۔۔۔29، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام علمائے کرام مشائخ عظام،مذہبی اسکالرز،مفتیان دین اورذاکرین کے اجتماع میں قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کومغرب کی اذان کیلئے کچھ دیرکیلئے روک دیا۔اس موقع پر پنڈال میں موجود مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ عظام اور ذاکرین سمیت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اور مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین نے معروف مذہبی اسکالر مولانا فیض الہادی کی امامت میں مغرب کی نماز باجماعت اداکی اورمحرم الحرام پر قیام امن ،دہشت گردی کے خاتمے ،ملک کی بقاء وسلامتی اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی اجتماعی دعائیں کیں۔