محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام 29اکتوبر2013ء شام چاربجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع ہو گا
قائد جناب الطاف حسین لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کریں گے
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مورخہ 29اکتوبر2013ء بروز منگل شام چاربجے لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع منعقد ہو گا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی نے علمائے کرام کے اجتماع کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور اجتماع میں شرکت کیلئے دعوت نامے علمائے کرام، مشائخ و عظام ، ذاکرین میں تقسیم کردیئے ہیں۔