Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مہاجر عوام کوگمراہ کرنے اورایک بارپھر مہاجروں اورسندھیوں کو لڑانے کیلئے ایک نئی سازش پر عمل شروع کردیاگیاہے۔ کنوینرطارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی
Posted on: 11/12/2020
مہاجر عوام کوگمراہ کرنے اورایک بارپھر مہاجروں اورسندھیوں کو لڑانے کیلئے ایک نئی سازش پر عمل شروع کردیاگیاہے۔ کنوینرطارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی
وہ تمام نام نہاد گروپس جو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں قائم ہوئے انہیں سرکاری سرپرستی میں نئے نئے نعروں کے ساتھ سامنے لایاجارہاہے ،
اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ پی ایس پی ٹولے سے کراچی کے حقوق کے نام پر جلسے کرائے جارہے ہیں ،بہادرآباد ٹولے کی عوام میں ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،
امریکہ میں قائم کئے جانے والے '' وائس آف کراچی '' نامی گروپ کوبھی سرکاری سرپرستی میں مہاجرنام پر سامنے لایا جارہا ہے ،
مختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے وہ سابق ارکان جنہوں نے تحریک کے دشمنوں کے ہاتھوں سازبازکرلی ،انہیں سرکاری سرپرستی میں پاکستان لایا جارہاہے
یہ لوگ اگرواقعی مہاجروں کے سچے ہمدرد ہوتے تو شہیدوں کے لہو اورقائدسے بے وفائی نہ کرتے اور مہاجروںکوصفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ریاستی ایجنسیوں کی سازشوںکے حصے دار نہ بنتے
سچے وفاپرست کارکنان اور باضمیر مہاجرعوام اس کھیل کواچھی طرح سمجھتے ہیں ، وہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔طارق جاوید و رابطہ کمیٹی کااہم بیان
لندن … 12 نومبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہاہے کہ مہاجرنام پر عوام کوگمراہ کرنے اورایک بارپھر مہاجروں اور سندھیوں کوایک دوسرے سے لڑانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایک نئی گھناؤنی سازش پر عمل شروع کردیاگیاہے۔ اس سازش کے تحت وہ تمام نام نہاد گروپس جو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں قائم ہوئے اورجواسی کے زیرسایہ کام کررہے ہیں انہیں سرکاری سرپرستی میں نئے نئے نعروں کے ساتھ عوام کے سامنے لایاجارہاہے ، اسی سازش کے تحت ایک طرف تو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قائم ہونے والے پی ایس پی ٹولے سے کراچی کے حقوق کے نام پر جلسے کرائے جارہے ہیں، دوسری جانب 22 اگست 2016ء کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی زیرسایہ تشکیل پائے جانے والے بہادرآباد ٹولے کی عوام میں ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں قائم کئے جانے والے '' وائس آف کراچی '' نامی گروپ کوبھی سرکاری سرپرستی میں مہاجرنام پر سامنے لایا جارہا ہے ، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اورمختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے وہ سابق ارکان جوآزمائش کے وقت تحریک کوچھوڑگئے تھے یا جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے مشکل اورکڑے وقت میں قائدتحریک الطاف حسین سے بیوفائی
کرتے ہوئے تحریک کے دشمنوں کے ہاتھوں سازبازکرلی ،انہیںاسٹیبشلمنٹ کی جانب
سے مختلف پیشکشیں کرکے سرکاری سرپرستی میں پاکستان لایا جارہاہے اور گرینڈ الائنس بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ یہ بات قابل غورہے کہ ان تمام گروپوںاور افراد سے مہاجر نام پر بیانات دلوائے جارہے ہیں اوریہ اعلانات کروائے جارہے ہیںکہ وہ یہ سب کچھ مہاجروں کے وسیع ترمفادمیںاورمہاجروں کے حقوق کے لئے کررہے ہیں۔ طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجرعوام اورخصوصاً تحریک کے تمام سچے کارکنان اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیںکہ یہ تمام گروپس اور افراد وہ ہیں جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر تحریک کی پیٹھ میں چھراگھونپا، جس قائدکے وسیلے سے نام ،مقام، عزت ، شہرت، دولت اورمراعات حاصل کیں،قرآن پر ہاتھ رکھ کر جس کی وفاداری کے حلف اٹھائے اسی قائد سے نہ صرف بیوفائی کی بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر اسی قائد اورتحریک کو ختم کرنے کی کوشش کی اوراسی کے خلاف زہراگلا، ان میں سے توبعض نے ایم کیوایم کا نام دفن کرنے کے شرانگیز اعلانات کئے ۔ آج یہ تمام ٹولے مہاجروںکے ہمدرد بن رہے ہیں۔ طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ لوگ اگرواقعی مہاجروں کے سچے ہمدرد ہوتے تو تحریک کے شہیدوں کے لہواورقائدسے بے وفائی نہ کرتے اور مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ریاستی ایجنسیوں کے ہاتھوں اپناسوداکرکے مہاجروں کے خلاف ان کی سازشوںاورمہاجردشمن کارروائیوں کے حصے دار نہ بنتے اور آج قوم کی یہ حالت نہ ہوتی ۔طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف تو سندھ کے عوام کے متفقہ قائدالطاف حسین اور ان کی جماعت پر غیراعلانیہ پابندی کردی گئی ہے، دوسری جانب ایم کیوایم سے نکالے گئے اورلاتعلق ہونے والے افراد کونئے نئے چولے پہنا کر لایاجارہاہے۔ طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دراصل جب سے قائد تحریک الطاف حسین نے سندھ کے حقوق کے لئے سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کاراستہ اختیارکیاہے ، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سازشیں تیز کردی گئی ہیںاوریہ تازہ ترین کھیل انہی سازشوںکاحصہ ہے تاکہ ایک بارپھر'' لڑاؤ اورحکومت کرو'' کی پالیسی کے تحت سندھ میں لسانی فساد کی آگ بھڑکائی جائے، مہاجروں اور سندھیوں کو آپس میں لڑایاجائے اورسندھ کواپنی کالونی بناکررکھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام سچے وفاپرست کارکنان اور باضمیر مہاجرعوام اس کھیل کواچھی طرح سمجھتے ہیں ، وہ آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اورانشاء اللہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیاد ت میں اپنی منزل کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔
٭٭٭٭٭
2/21/2025 9:29:57 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us