Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مظلوم قوموں پر جاری ریاستی آپریشن کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم سیاہ منایاگیا
Posted on: 8/14/2020
مظلوم قوموں پر جاری ریاستی آپریشن کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم سیاہ منایاگیا
اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام کارریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں میں ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں، یونٹوں کے ذمہ داروں، کارکنوں، خواتین اوربچوں کی شرکت
ایم کیوایم یوکے کی جانب سے لندن میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے کارریلی نکالی گئی
کار ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سینٹرل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے
سامنے سے بھی گزری ۔اس موقع پر سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے
ریلی کے اختتام پر بڑی بڑی اسکائی لائن ٹرن فضاء میں چھوڑی
قائدتحریک الطاف حسین کی کارکنوںسے فون پر گفتگو، شاندارریلی پر خراج تحسین
پاکستان میں مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں اوردیگرمظلوم قوموں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے خلاف آج ایم کیوایم کے زیراہتمام مختلف ممالک میں 14اگست کے موقع پر یوم سیاہ منایاگیا ۔ اس سلسلے میں اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام کارریلیاں نکالی گئیں جن میں ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں، یونٹوں کے ذمہ داروں، کارکنوں، خواتین اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ کارریلیوں کے شرکاء نے پاکستان میں مظلوم قوموںپر ریاستی مظالم کے خلاف بطوراحتجاج گاڑیوںپرسیاہ پرچم لگائے ہوئے تھے اور مختلف گاڑیوں پرپوسٹرلگے تھے جن پر بڑابڑاBlack Day تحریرتھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایم کیوایم کے پرچم ، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے۔ دیگراوورسیزیونٹوںکی طرح ایم کیوایم یوکے کی جانب سے بھی یوم سیاہ منایاگیا۔اس سلسلے میں لندن میں ایک کارریلی نکالی گئی جو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے باہر سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے ۔ سیکریٹریٹ سے شروع ہونے والی ریلی نے لندن کے مختلف علاقوں کے راؤنڈ لگائے ۔کار ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سینٹرل لندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن پہنچی اوراس کے سامنے سے بھی گزری ۔اس موقع پر بھی سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے ، ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچموں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے قومی پرچم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ بھی لگے ہوئے تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے اورپاکستان میں مہاجروں اورتمام مظلوم قوموں پر جاری مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید، اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے آرگنائزر سہیل خانزادہ اوردیگر ذمہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ ریلی جب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچی تو وہاں یوکے کے کارکنوں نے زوردارنعروں کی گونج میں بڑی بڑی اسکائی لائن ٹرن فضاء میں چھوڑی ۔ اس موقع پر کارکنوں کے ساتھ خواتین ، یوتھ اوربچے بھی موجود تھے۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوںسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہیں شانداریوم سیاہ منانے پرزبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی ۔
٭٭٭٭٭
2/21/2025 9:39:53 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us