Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
عیدالفطر کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی محترمہ صفیہ اکبر کے لواحقین سے ٹیلی فون پرتعزیت
Posted on: 5/24/2020
عیدالفطر کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کی محترمہ صفیہ اکبر کے لواحقین سے ٹیلی فون پرتعزیت
محترمہ صفیہ اکبر ،دنیا بھرکے کارکنان میں مقبول تھیں اور ہرتحریکی ساتھی انہیںنظریاتی ماں کا درجہ دیتا ہے،قائد تحریک الطاف حسین
دنیا بھر سے تحریکی ساتھیوںنے ہزاروں کی تعدادمیں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، قران خوانی کررہے ہیں
صفیہ اکبر آپاکی کمی ہرساتھی محسوس کررہا ہے اور آپ تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کررہاہے
آپ ہمیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھیں کیونکہ خون کے رشتوں سے نظریاتی رشتہ کہیں زیادہ مضبوط ہوتا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج اور وفاپرست کارکنان کے لئے نظریاتی ماں کی حیثیت رکھنے وا لی ایم کیوایم کی سینئر ترین رکن محترمہ صفیہ اکبر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔عیدالفطر کے موقع پر جناب الطاف حسین نے محترمہ صفیہ اکبر کے گھر فون کرکے ان کے صاحبزادوں ، صاحبزادیوں اوردیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اورمرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعائیں کیں۔ جناب الطاف حسین دوران گفتگو کئی مرتبہ محترمہ صفیہ اکبرکا تذکرہ کرتے ہوئے اور ان کی باتیں یاد کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورپھوٹ پھوٹ کررونے لگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر ،پاکستان،امریکہ ، کینیڈا،برطانیہ،بیلجئم، جرمنی ،ساؤتھ افریقہ ، سعودی عرب اوردیگر خلیجی ممالک میں مقیم کارکنان میں مقبول تھیں اور ہرتحریکی ساتھی انہیںنظریاتی ماں کا درجہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے تحریکی ساتھیوںنے ہزاروں کی تعدادمیں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں اورمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر باجی گزشتہ کئی برسوں سے طویل فاصلہ طے کرکے باقاعدگی سے سیکریٹریٹ آیاکرتی تھیں اور ضعیف العمری اورعلالت کے باوجود بھی ان کی سیکریٹریٹ آمد میں سلسلہ جاری رہا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ صفیہ اکبر باجی کے انتقال پر جب ساتھی تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے تو انہیں اندازہ ہوا کہ وہ کتنی دور رہا کرتی تھیں اور اتنے طویل فاصلے کے باوجود کئی ٹرینیں بدل کرباقاعدگی سے سیکریٹریٹ آیا کرتی تھیں، ہرساتھی صفیہ آپا کی مجھ سے محبت وعقیدت اور وابستگی پر رشک کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سچا عشق اور نظریاتی وابستگی اس کو کہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے صاحبزادے عادل اکبر اور سلیم اکبر، صاحبزادیوں اور دیگر اہل خانہ کو بھی سلام تحسین پیش کیا کہ وہ اپنی مصروفیات میں وقت نکال کر صفیہ آپا کو سیکریٹریٹ لایاکرتے تھے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ صفیہ اکبر ہرموقع پر سیکریٹریٹ آیا کرتی تھیں، ساتھیوں کیلئے کھانا پکاکر لایاکرتی تھیں، بالخصوص عید کے موقع پر میرے لئے اپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر لاتی تھیں اورکہاکرتی تھیں کہ الطاف بھائی یہ میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے اورآپ کیلئے الگ سے باندھ کربھیج رہی ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج عیدالفطر کا دن ہے اور میں ساتھیوں سے کہہ رہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ابھی صفیہ اکبر آپا سیکریٹریٹ آئیں گی اور سلام دعا کے بعد کہیں گی کہ بھائی میں نے آج آپ کیلئے یہ ڈش پکائی ہے ۔جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے کہاکہ میں رسماً آپ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں، صفیہ اکبر آپاکی کمی ہرساتھی محسوس کررہا ہے ، مجھ سمیت تمام تحریکی ساتھی صفیہ آپا کے انتقال پر آپ تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کررہے ہیں، آپ ہمیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھیں کیونکہ خون کے رشتوں سے نظریاتی رشتہ کہیں زیادہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید اور دیگراراکین نے بھی فرداً فرداً محترمہ صفیہ اکبر کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ آخرمیں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ صفیہ اکبر کے درجات بلند فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین) اس موقع پرمحترمہ صفیہ اکبرکے لواحقین نے بھی جناب الطاف حسین سے دلی تعزیت کی اور ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
٭٭٭٭٭
2/22/2025 1:58:17 AM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us