Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھرسے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ۔الطاف حسین کااعلان
Posted on: 10/18/2013
پنجاب کے ایک ایک ضلع اور تعلقہ سے امیدوار نامزدکرینگے،پنجاب بھر کے ذمہ داران وکارکنان اپنی کمریں کس لیں
پنجاب کے عوام کو پاکستان کو بچانے، فرسودہ جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کیلئے صف اول میں آکر عملاًکردار ادا کرنا ہوگا
اگرہم پاکستان کوبچانے کیلئے عملی جدوجہد کاآغاز نہیں کریں گے تو ملک پر دہشت گردوں ، انتہاء پسندوں اور ظالم وسفاک عناصر کا قبضہ مضبوط سے مضبوط ہوجائے گا
ملک کو تعلیم اور معیشت کے میدان میں مضبوط بنایاجائے تب ہی ہم پاکستان کو سپرطاقتوں کی غلامی سے آزادکراسکتے ہیں
اہلیان پنجاب کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتاہوں کہ وہ غریب ومتوسط طبقہ کی اصل نمائندہ وترجمان جماعت ایم کیوایم میں شامل ہوں صرف ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بناسکتی ہے
ایم کیوایم لاہور اور ملتان کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فون پرخطاب
لندن۔۔۔18، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھرسے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اندازسے حصہ لے گی اورپنجاب کے ایک ایک ضلع اور تعلقہ سے حق پرست امیدوار نامزدکرے گی ۔انہوں نے پنجاب بھر کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی کمریں کس لیں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے خود کو ذہنی وجسمانی طورپر تیار کرلیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب کی محترم مائیں اور بہنیں بھی اپنے بھائیوں کی طرح بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کرداراداکریں گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح، شہید ملت خان لیاقت علی خان اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے پاکستان کو بچانے،ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کیلئے صوبہ پنجاب کے عوام کو صف اول میں آکر عملاًکردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روزایم کیوایم لاہور اور ملتان کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ پنجاب کی سیاست پر نام نہاد پیروں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرمایہ داروں کا تسلط ہے جو غریب مزارعین کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اور ان پر ظلم کرتے ہیں لہٰذا ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان اقتدارکے حصول کیلئے سیاست نہ کریں بلکہ ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام اور حقیقت وعملیت پسندی کے فلسفہ کو پھیلانے ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،موروثی سیاست، قرضے لیکر معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، اس جدوجہد میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں نے انگنت قربانیاں دیں ،ہزاروں کارکنان نے اپنے خون کے نذرانے پیش کیے لیکن آزمائشی اور کٹھن مراحل سے گزرنے کے باوجودایم کیوایم کے کارکنان مایوس نہیں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام پہلے ہی غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ سسک سسک کر مرنے کے بجائے اپنے حقوق کی جدوجہد کاآغاز کریں اورحق پرستی کی جدوجہد میں جانی ومالی قربانی دیکر پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چوراچکوں اورلٹیروں سے نجات دلادیں، یہ ملک بھر کے عوام کیلئے نہ صرف صدقہ جاریہ ہوگا بلکہ پاکستان پر احسان عظیم بھی ہوگا۔پاکستان بہت پیارا وطن ہے ، ہماری خرابیوں کے باعث پاکستان دولخت ہوچکا ہے ، اگرہم ڈر اور خوف کا شکاررہے اور پاکستان کوبچانے کیلئے عملی جدوجہد کاآغاز نہیں کریں گے تو ملک پر دہشت گردوں ، انتہاء پسندوں اور ظالم وسفاک عناصر کا قبضہ مضبوط سے مضبوط ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بانی پاکستان محمد علی جناح ، شہید ملت خان لیاقت علی خان اور شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کے ساتھ ساتھ ملک کو تعلیم اور معیشت کے میدان میں مضبوط بنایاجائے تب ہی ہم پاکستان کو سپرطاقتوں کی غلامی سے آزادکراسکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ روشن حقیقت ہے کہ صوبہ پنجاب کے چند علاقوں میں خوشحالی ہے جبکہ دیگر حصوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم ، صحت، روزگار، پانی اوربجلی جیسی بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے لہٰذا پنجاب کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں ، طلبا وطالبات، دانشوروں ، صحافیوں اور اینکرپرسنز کا فرض ہے کہ وہ میدان عمل میں آکر ملک سے فرسودہ جاگیردانہ ، وڈیرانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں تاکہ پاکستان قائم ودائم رہے اور ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ انقلاب نہ تو مراعات یافتہ طبقہ کے افراد لایاکرتے ہیں اور نہ ہی بڑی بڑی جلسہ گاہوں میں بڑی بڑی بسیں بھر کر جلسے کرنے سے انقلاب آتا ہے ۔ ماضی میں بہت سے لوگوں نے صرف بڑے بڑے جلسے کرکے انقلاب کی باتیں کیں لیکن آج تک انقلاب نہ آسکا۔ انقلاب لانے کیلئے ضروری ہے کہ پیغام حق پرستی ، ملک کے چپہ چپہ اورایک ایک گھر تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میں پنجاب کے تمام کارکنان سے کہتاہوں کہ وہ گلی گلی، محلہ محلہ پھیل جائیں اور ایم کیوایم کا پیغام حق ملک کے تمام غریب ومتوسط طبقہ کے عوام تک پہنچائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اہلیان پنجاب کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتاہوں کہ وہ غریب ومتوسط طبقہ کی اصل نمائندہ وترجمان جماعت ،متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوں کیونکہ صرف ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بناسکتی ہے ۔ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افراد کو سینیٹ، قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اوربلدیاتی ایوانوں میں بھیجا۔ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام صوبہ پنجاب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بہت جلد صوبہ پنجاب کی مضبوط ترین جماعت بن کر ابھرے گی ۔ جناب الطاف حسین نے اعلان کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھرسے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اندازسے حصہ لے گی اورپنجاب کے ایک ایک ضلع اور تعلقہ سے حق پرست امیدوار نامزدکرے گی ۔انہوں نے پنجاب بھر کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی کمریں کس لیں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے خود کو ذہنی وجسمانی طورپر تیار کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اپنی پنجاب کی محترم ماؤں اورپیاری پیاری بہنوں سے خصوصی امیدہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی کیلئے خصوصی کرداراداکریں گی۔جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے ایام میں عید کی خوشیوں کی قربانی دیکر خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر ایم کیوایم لاہوراور ملتان سمیت پنجاب بھر کے ذمہ داران اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور انہیں عیدکی مبارکباد دی۔
2/22/2025 1:48:58 AM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us