خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈاپور کی خود کش حملہ میں شہادت بڑا سانحہ ہے۔ الطاف حسین
اسرار اللہ گنڈا پور کی شہادت پر انکے تمام اہل خانہ، خیبر پختونخوا حکومت، تمام وزراء، ارکان اسمبلی، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
یہ ا پنی نوعیت کا انتہائی سنگین واقعہ ہے، اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے کئی ارکان اسمبلی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے
خیبر پختونخوا مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، صوبہ کو دہشت گردی سے نجات دلانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اور غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔16 اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرقانون اسراراللہ گنڈاپورکی شہادت کے سانحہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں اسراراللہ گنڈاپورسمیت کئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ا پنی نوعیت کاانتہائی سنگین واقعہ ہے ۔ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے کئی ارکان اسمبلی کودہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اب صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور کو خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسراراللہ گنڈاپور کی شہادت پر ان کے تمام اہل خانہ ، خیبر پختونخوا حکومت، تمام وزراء،ارکان اسمبلی، تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسراراللہ گنڈا پورشہیدسمیت خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام سوگواروں کو صبرجمیل عطاکرے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اورصوبہ کو دہشت گردی سے نجات دلانے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مؤثر اورغیرمعمولی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خودکش حملے کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔