ضلع گھوٹکی کے شہر اباڑو میں پولیس اہلکاروں کی دو بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی پر رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار کا اظہار مذمت
خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے
اجتماعی زیادتی کے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے بلقیس مختار کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔13اکتوبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختارنے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں پولیس اہلکاروں کی دو بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مکمل انکوائر ی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ اس طرح کے واقعہ میں خود پولیس کے لوگوں کا ملوث ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان اور باعث تشویش ہے۔ بلقیس مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے اور مکمل تحقیقات کے بعد واقعے میں ملو ث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔