نیشنل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر حسنین کاظمی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
پروفیسر حسنین کاظمی کے انتقال سے شعبہ تعلیم ایک اچھے اور شفیق استاد سے محروم ہوگیا ہے، الطاف حسین
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی، اساتذہ کرام، طالب علموں، ایم کیوایم کی ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
لندن۔۔۔6اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نیشنل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر حسنین کاظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ پروفیسر حسنین کاظمی کے انتقال سے شعبہ تعلیم ایک اچھے اور شفیق استاد سے محروم ہوگیاہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پروفیسر حسنین کاظمی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دریں اثناء پروفیسر حسنین کاظمی کو سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ نیشنل کالج کے قریب واقع پہاڑی والی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمود رزاق ،اساتذہ کرام ، طالب علموں، ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔