زبیدہ آپا کے انتقال پر ایم کیوایم کے رہنماؤں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف اورقاسم علی رضا کا
انورمقصوداور تمام اہل خانہ سے اظہا ر تعزیت
محترمہ زبیدہ آپا کئی برسوں سے قوم کی بہنوں بیٹیوں کوکھاناپکانے اورامورخانہ داری کی تعلیم دے رہی تھیں
زبیدہ آپا صرف ایک شیف اورامورخانہ داری کی ماہر ہی نہیں بلکہ ہماری تہذیب وثقافت کی پہچان تھیں
زبیدہ آپا کاانتقال تہذیب وثقافت کے فروغ کانقصان ہے۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف اورقاسم علی رضا
لندن ۔۔۔ 4 جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف اورقاسم علی رضا نے پاکستان کی ممتازشیف محترمہ زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپاکے انتقال پردلی تعزیت کااظہا ر کیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف اورقاسم علی رضا نے کہاکہ محترمہ زبیدہ آپا کئی برسوں سے مختلف ٹی وی چینلز پر قوم کی بہنوں بیٹیوں کوکھاناپکانے اورامورخانہ داری کی تعلیم دے رہی تھیں لیکن وہ صرف ایک شیف اورامورخانہ داری کی ماہرخاتون ہی نہیں تھیں بلکہ وہ ہماری تہذیب وثقافت کی ایک پہچان تھیں،ان کاانتقال تہذیب وثقافت کے فروغ کانقصان ہے، زبیدہ آپا کے انتقال سے ہم ایک باوقار اور ہردلعزیز شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف اورقاسم علی رضا نے زبیدہ آپا کے انتقال پر ان کے بھائی اورملک کے ممتاز ڈرامہ نگار، فنکار اور مصور جناب انورمقصوداور تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ زبیدہ آپاکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور تمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطافرمائے۔ آمین
*****