ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر کے کارکن کاشف اور سکھرزون یوسی 13کے کارکن حامدعباسی کی والدہ اور
یوسی 16کے ہمدردبندے حسن جعفری کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کا اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ یکم جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ 105کے کارکن کاشف کی والدہ محترمہ امجدی بیگم، سکھرزون یوسی 13کے کارکن حامدعباسی کی والدہ اور یوسی 16کے ہمدردبندے حسن جعفری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
*****