شاندار پر یس بریفنگ کے انعقاد پر ایم کیوایم امریکہ نیو یارک کو قائد تحریک الطاف حسین کا ’’ اے پلس‘‘ اور بالٹی مور کو ’’اے ‘‘ دینے کا اعلان
ایم کیوایم امریکہ نیویارک ، بالٹی مور COCاو رچیپٹرز کے ارکان نے دلائل او ربہادری کے ساتھ
مہاجر وں کا مقدمہ لڑا ہے، الطاف حسین
شاندار پر یس بر یفینگ پر ایم کیوایم امریکہ کے تمام چپیٹرز کے ارکان کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تا ہوں ، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ نیو یارک سی او سی اور چیپٹر کے ارکان کی جانب سے شاندار پر یس بر یفینگ پر شاباش اور زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے دلائل اور بہادری کے ساتھ مہاجر قوم کا مقدمہ لڑاہے میں آ پ کو اس جراتمندانہ پر یس بریفنگ پر A+ دیتا ہوں ۔یہ اعلان انہوں نے اتوار کی شب ایم کیوایم امریکہ نیو یارک COCچیپٹر کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا میں گزشتہ دنو ں امریکہ بالٹی مور COCچیپٹر کے ارکان کو بھی دلیل کے ساتھ پریس بریفنگ کے انعقاد پر Aدیتا ہوں ۔ انہوں نے ایم کیوایم اووسیز کی جانب سے مسلسل پر یس بریفنگ کے انعقاد پر ایم کیوایم امریکہ سی او سی اور تمام چیپٹرز کے ارکان کو بھی شاباش اور زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔