Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے شیعہ افراد کا قتل گہری سازش کا تسلسل ہے،مہاجرانٹیلی جنس ایجنسی
Posted on: 10/9/2017
کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے شیعہ افراد کا قتل گہری سازش کا تسلسل ہے،مہاجرانٹیلی جنس ایجنسی
پاکستان کے داخلی خلفشار سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی متحرک ہوگئی ہے،ایم آئی اے
کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ سمیت پانچ افرادکا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
پاکستان میں شیعہ برادری اوربلوچ عوام سمیت مظلوم قومیتوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے، رابطہ کمیٹی
کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ افراد کے قتل کے حوالہ سے مہاجرانٹیلی جنس ایجنسی (MIA) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، رابطہ کمیٹی
آئی ایس آئی نے جہادی گروپ کے ذریعہ ہزارہ قبیلے کی شیعہ برادری کے قتل عام کا سلسلہ دوبارہ شروع کرادیا ہے، ایم آئی اے
ہزارہ شیعہ برادری کے قتل کی آڑمیں کوئٹہ میں مزید ایف سی اور فوج تعینات کراکر مظلوم بلوچوں کا مزید قتل عام کرایاجائے گا، ایم آئی اے
کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ سمیت پانچ افرادکے قتل کا نوٹس لیکرقاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی کاوزیراعظم سے مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے تین افراد سمیت پانچ افرادکے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس قتل وغارت گری کو مظلوم بلوچ عوام کے مزیدقتل عام کی گھناؤنی سازش کا حصہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ برادری اوربلوچ عوام سمیت مظلوم قومیتوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے اور حکومتی سطح پر مظلوم عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ افراد کے قتل کے حوالہ سے مہاجرانٹیلی جنس ایجنسی (MIA) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے شیعہ افراد کا قتل گہری سازش کا تسلسل ہے اوربے گناہ شیعہ افراد کے قتل میں آئی ایس آئی پوری طرح ملوث ہے۔پاکستان کے داخلی خلفشار سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی متحرک ہوگئی ہے اور اس نے اپنے تیارکردہ مذہبی انتہاء پسند جہادی گروپ کے ذریعہ ہزارہ قبیلے کی شیعہ برادری کے قتل عام کا سلسلہ دوبارہ شروع کرادیا ہے تاکہ ہزارہ شیعہ برادری کے قتل عام کی آڑمیں کوئٹہ میں مزید ایف سی اور فوج تعینات کرائی جائے تاکہ ان کے ذریعہ بلوچستان میں مظلوم بلوچوں کا مزید قتل عام کرایاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ سمیت پانچ افرادکے قتل کا نوٹس لیاجائے ،قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے ہزارہ شیعہ سمیت متعدد افراد کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے بلنددرجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔
*****
2/21/2025 9:28:02 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us