سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء کے شہداء کی 29ویں برسی کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی
قرآن خوانی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران، کارکنان اورخواتین کی شرکت
سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء کے شہداء کی 29ویں برسی کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران، کارکنان اورخواتین نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے اختتام پر سانحہ حیدرآبادکے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ریاستی آپریشن اورمختلف سانحات میں شہیدہونے والوں کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ۔ علاوہ ازیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اورتحریکی جدوجہدکی کامیابی کے لئے بھی
خصوصی دعائیں کی گئیں۔