متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ آج بروزاتوار
یوم تجدیدعہدوفاکے طورپرمنائی جائے گی
پاکستان میں کارکنان ریاستی جبر کے پیش نظراپنے اپنے گھروں میں قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائیں۔رابطہ کمیٹی
اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام مقامی سطح پر قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماعات منعقدکئے جائیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ آج بروزاتوار یوم تجدیدعہدوفاکے طورپرمنائی جائے گی اور بانی وقائدتحریک سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی جائے گی ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں موجودکارکنوں سے کہاہے کہ وہ ریاستی جبر کے پیش نظراپنے اپنے گھروں میں قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائیں،کیک کاٹیں اورقائدتحریک سے تجدیدعہدوفاکریں اورقائدکی درازی عمر اورصحت وسلامتی اورتحریک کے شہداء کیلئے دعائیں کریں ۔ دریں اثناء اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام اپنے اپنے یونٹوں میں مقامی سطح پر قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماعات منعقدکئے جائیں گے۔
*****