کراچی میں آنے والا سیلاب قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک سازش کانتیجہ ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کل بروز جمعہ شام سات بجے اپنی بریفنگ میں اس سازش سے پردہ اٹھائے گی
کراچی میں یہ سیلاب کیسے آیا،کیوں آیا، کون لایااورکون کون اس کے پیچھے ہے، اسے بے نقاب کیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کو دانستہ نظراندازکیا جانا کھلی کراچی دشمنی ہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اورجانی ومالی نقصانات پر کراچی کے متاثرہ شہریوں سے قائدتحریک
الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں آنے والا سیلاب قدرتی آفت نہیں بلکہ مصنوعی سیلاب ہے جو ایک منظم سازش کانتیجہ ہے،رابطہ کمیٹی کل بروز جمعہ پاکستان وقت شام سات بجے اپنی وڈیوبریفنگ میں اس سازش سے پردہ اٹھائے گی اور قوم کے سامنے وہ تمام سازشی ہتھکنڈے بے نقاب کئے جائیں گے کہ کراچی میں یہ سیلاب کیسے آیا،کیوں آیا، کون لایااورکون کون اس کے پیچھے ہے، کراچی دشمنی میں کیامذموم ہتھکنڈے اختیارکئے جارہے ہیں اورکس طرح ایک منظم سازش کے تحت کراچی کوتباہ کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کو دانستہ نظراندازکئے جانے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے کھلی کراچی دشمنی قراردیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی میں آنے والے سیلاب اوراس سے ہونے والی تباہی اورجانی ومالی نقصانات پر کراچی کے متاثرہ شہریوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے۔
*****