ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذرابلوچ اورتسلیم بی بی پر غداری، بغاوت اوردہشت گردی کے مقدمات
انتہائی شرمناک اورسراسرظلم ہے ۔ندیم نصرت
خواتین کے خلاف ایف آئی آر اور تھانے میں کیاجانے والاظالمانہ سلوک پیپلزپارٹی کی حکومت کے ماتھے پرکلنک کاٹیکہ ہے
خواتین کی گرفتاری اورمقدمہ سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کی نام نہادحکومت کس قدر گرسکتی ہے ۔ ندیم نصرت
دہشت گردی کرنے والی اورفسادکادرس دینے والے کالعدم تنظیموں کے سرکردہ افراد کوپروٹوکول دیاجارہاہے لیکن اپنے لاپتہ بھائیوں
کیلئے پرامن مظاہرے کرنے والی خواتین کوگرفتارکیاجارہاہے
عذرابلوچ اورتسلیم بی بی پر قائم کئے جانے والے شرمناک مقدمات ختم کئے جائیں اورانہیں فی الفوررہاکیاجائے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے میرپورخاص میں پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتارکی جانے والی ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذرابلوچ اورتسلیم بی بی پرملک سے غداری، بغاوت اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ان خواتین کارکنوں نے میرپورخاص پریس کلب پر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے ہونے والے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی لیکن پیپلزپارٹی کی ایم کیوایم دشمن حکومت کی نظریہ میں اتنابڑاجرم ہے کہ اس نے نہ صرف عذرابلوچ اورتسلیم بی بی کوگھرسے گرفتارکیابلکہ میرپورخاص کے ساتھ ساتھ کراچی ، حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ، رابطہ کمیٹی کی رکن ریحانہ نسرین کے شوہرندیم خورشیداور لیاقت آبادکی کارکن سلمہ کے شوہرکامران کوحراست میں لے لیا۔اورآج ان معصوم وبے گناہ خواتین کارکنوں کے خلاف ملک سے غداری ، بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات قائم کردیے گئے ہیں اوران کے ساتھ تھانوں میں توہین آمیزسلوک کیاجارہاہے جوانتہائی شرمناک اورسراسرظلم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں کے خلاف یہ ایف آئی آر اوران کے ساتھ تھانے میں کیاجانے والاظالمانہ سلوک خواتین کے حقوق کی نام نہاد علمبردار پیپلزپارٹی کی حکومت کے ماتھے پرکلنک کاٹیکہ ہے ، اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کی نام نہادحکومت کس قدر گرسکتی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ دہشت گردی کرنے والی اورفسادکادرس دینے والے کالعدم تنظیموں کے سرکردہ افراد توکھلے عام جلسے جلوس کررہے ہیں ،انہیں توپروٹوکول دیاجارہا ہے لیکن اپنے لاپتہ بھائیوں کیلئے پرامن مظاہرے کرنے والی خواتین کوگرفتارکیاجارہاہے اوران پر بغاوت، غداری اوردہشت گردی کے مقدمات کئے جارہے ہیں۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں عذرابلوچ اورتسلیم بی بی پر قائم کئے جانے والے شرمناک مقدمات ختم کئے جائیں اورانہیں فی الفوررہاکیاجائے ۔
*****