سپریم کورٹ دیگر معاملات کی طرح ایم کیوایم کے رہنماؤں کے معصوم وبے گناہ رشتہ داروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے سنگین معاملے کابھی سوموٹولے۔ ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے ذمہ داروں کے بھائیوں اوررشتہ داروں کی گرفتاریاں اورجبری گمشدگیاں
آئین وقانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورذی ہیں۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالدحسین ، بھانجے عبدالعزیز انصاری عرف چانداوررابطہ کمیٹی کے رکن
مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی منیرعلی اورایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے
ایم کیوایم کے لاپتہ افرادکو غیرقانونی حراست میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی ہے کہ جہاں سپریم کورٹ دیگر معاملات پر توجہ دے رہی ہے وہ کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کے معصوم وبے گناہ رشتہ داروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے سنگین معاملے کابھی سوموٹولیں۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اب تک توایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاتھا مگراب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اوراورسیزمیں موجوداراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داروں کے پاکستان میں رشتہ داروں کوپکڑ پکڑ کرلاپتہ کیاجارہاہے جن کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 19جولائی 2017ء کوکراچی میں ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطا ف حسین کے خالہ زاد بھائی خالدحسین اور25جولائی کوقائدتحریک کے بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاندکو حراست میں لیاگیااوراب تک ان کاکچھ پتہ نہیں ہے۔ان دونوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اورانہیں صرف قائدتحریک الطاف حسین کارشتہ دارہونے کی سزادی گئی ہے ۔ 21جولائی کو رابطہ کمیٹی کے رکن ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ اطلاعات کے نگراں سید مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی اورکے ایم سی کے ڈائریکٹراسٹیٹ سید منیرعلی کومسجد سے گھرجاتے ہوئے اٹھالیا گیا ، ان کابھی ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجوداب تک کچھ پتہ نہیں چل سکاہے۔ان تینوں کواب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے۔ اسی طرح اوورسیزیونٹوں کے دیگرذمہ داروں کوبھی پکڑ کرغائب کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے ان گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے ذمہ داروں کے بھائیوں اوررشتہ داروں کی یہ گرفتاریاں اورجبری گمشدگیاں آئین وقانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورذی ہیں لہٰذا ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ جہاں دیگرملکی معاملات میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے وہیں معصوم وبے گناہ افرادکوپکڑ پکڑ کرلاپتہ کرنے کے ظالمانہ عمل کابھی سوموٹولیں اور قائدتحریک الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالدحسین ، بھانجے عبدالعزیز انصاری عرف چانداوررابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی اورکے ایم سی کے ڈائریکٹراسٹیٹ سید منیرعلی اورایم کیوایم کے دیگر تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے اورانہیں غیرقانونی حراست میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
*****