Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاندکو گلشن اقبال کے علاقے سے حراست میں لے لیاگیا
Posted on: 7/25/2017
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاندکو گلشن اقبال کے
علاقے سے حراست میں لے لیاگیا
عبدالعزیزانصاری ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ملازم ہیں،ان کادفتر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ہے
عبدالعزیز چاندآج شام گھرجانے کیلئے دفترسے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے انہیں اپنی
ڈبل کیبن گاڑی میں بٹھالیااوران کے منہ پرکپڑا ڈال کرلے گئے
عبدالعزیزانصاری عرف چاند کاایم کیوایم یاکسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کوگرفتارکرناسراسرظلم ہے
یہ ڈریکونیئن ہتھکنڈے ایم کیوایم کے مشن ومقصداور کارکنوں کے اعصاب ہرگزنہیں توڑسکتے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے بھانجے عبدالعزیزانصاری عرف چاندکونامعلوم خفیہ ایجنسی کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 52سالہ عبدالعزیزانصاری عرف چاند جناب الطاف حسین کی سگی خالہ زاد بہن محترمہ اقبال جہاں کے صاحبزادے ہیں ۔ وہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ملازم ہیں اوران کادفتر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ہے ۔ آج بروزمنگل شام ساڑھے پانچ بجے سے چھ بجے کے درمیان وہ اپنے دفترسے گھرجانے کے لئے جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھے کہ کسی نامعلوم خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے انہیں ان کی گاڑی سے اتارکراپنی ڈبل کیبن گاڑی میں بٹھالیااوران کے منہ پرکپڑا ڈال کرلے گئے ۔یہ اہلکار ماسک پہنے ہوئے تھے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عبدالعزیزانصاری عرف چاندولد عبدالستارانصاری مرحوم کاایم کیوایم یاکسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عبدالعزیز انصاری کی رہائش عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکے قریب واقع ہے ،انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لیاگیاہے۔ اس سے قبل 11مارچ 2015ء کوبھی جب نائن زیروپر چھاپہ ماراگیاتھاتو اس وقت بھی بڑی تعداد کارکنوں اوراہل محلہ کے ساتھ ساتھ عبدالعزیزکوبھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔جب وہ اپنے بیٹے کواسپتال سے لیکرگھرآرہے تھے جن کاایکسیڈینٹ ہوگیاتھا۔آج دوسری مرتبہ عبدالعزیزچاندکوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 19جولائی کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالدحسین کو بھی نارتھ ناظم آباد میں ان کے گھرکے قریب سے نامعلوم خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیاتھااور چھ روزگزرجانے کے باوجود اب تک ان کاکچھ پتہ نہیں ہے اورآج قائدتحریک الطا ف حسین کے بھانجے عبدالعزیزانصاری کو حراست میں لے لیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے عبدالعزیزچاند کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ڈریکونیئن ہتھکنڈے ایم کیوایم کے مشن ومقصداور کارکنوں کے اعصاب ہرگزنہیں توڑسکتے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کوگرفتارکرناسراسرظلم ہے ، یہ سلسلہ بند کیاجائے ،عبدالعزیزچاند، خالدحسین اور ایم کیوایم کے تمام گرفتار شدگان کو فی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں۔
*****
2/21/2025 9:37:47 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us