ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزرکامران حیدرشہید کے ایصال ثواب کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ
لندن میں قرآن خوانی اوروظائف کاسلسلہ جاری ہے
لندن۔ 13 جولائی 2017ء
ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزرکامران حیدرشہید کے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی اوروظائف کاسلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی ایم کیوایم یوکے کے مختلف یونٹوں کے کارکنوں اور شعبہ ٰخواتین کی ارکان نے سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی اورمختلف وظائف پڑھے ۔جناب الطاف حسین کی ہدایت پر یہ سلسلہ کامران حیدرشہید کے سوئم تک جاری رہے گا۔ دریں اثناء آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں اورمختلف اوورسیزیونٹوں کے کارکنوں نے انٹرنیشنل سیکٹریٹ فون
کرکے کامران حیدرکی ناگہانی وفات پر جناب الطاف حسین سے تعزیت کی اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔