ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے انچارج غلام محی الدین کو فی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اگر ان پر کوئی الزام ہے توقانون کے تحت انہیں عدالت میں پیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
غلام محی الدین کو18 جون کو رینجرز نے گھرسے گرفتارکیاتھا لیکن17دن گزرجانے کے باوجود انہیں
اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
غلام محی الدین کوبھی سرکاری ٹارچرسیل میں تشدد کرکے ان کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں کو سرکاری ٹارچرسیلوں میں تشددکانشانہ بناکر پی ایس پی میں شامل ہونے پرمجبورکیاجارہاہے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے انچارج غلام محی الدین کوگرفتاری کے بعدلاپتہ کئے جانے اور کئی روزگزرجانے کے باوجود تاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہ کرنے کی سازش کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غلام محی الدین کو18 جون کو رینجرز نے ان کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارکرگرفتارکیاتھا لیکن18دن گزرجانے کے باوجود غلام محی الدین کواب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے اور وہ لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورحیدرآبادمیں رینجرز اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کرنے کاسلسلہ مسلسل جاری ہے ، کئی کئی دن تک انہیں دور دراز مقامات پر واقع سرکاری ٹارچرسیلوں میں غیرقانونی طورپر حراست میں رکھاجارہاہے اورانہیں تشددکانشانہ بناکرسیاسی وفاداری تبدیل کرنے اور اسٹیبلشمنٹ کی تشکیل کردہ پی ایس پی میں شامل ہونے پرمجبورکیاجارہاہے اوراس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کئی کارکنوں کواسی طرح تشددکرکے پی ایس پی کے حوالے کیاجاچکاہے اورخدشہ ہے کہ ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے انچارج غلام محی الدین کوبھی سرکاری ٹارچرسیل میں تشدد کرکے ان کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ غلام محی الدین کو فی الفوررہاکیاجائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے توقانون کے تحت انہیں عدالت میں پیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ غلام محی الدین اوردیگرکارکنوں اورذمہ داروں کی بازیابی اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****